Wednesday, April 22, 2020

کورونا ٹیسٹ وزیر اعظم کا نمونہ حاصل کر لیا گیا، نتیجہ چند گھنٹے بعد

وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ کرنے کے لیے مطلوبہ نمونہ حاصل کر لیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے نتائج آنے میں چند گھنٹے کا وقت لگتا ہے اور جیسے ہی نتائج موصول ہوں گے ان کی بابت میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ منگل کو فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیرِ اعظم کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے یہ فیصلہ کیا ہے۔

فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں ہیں اور اس سے پہلے وزیرِ اعظم عمران خان سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔ فیصل ایدھی 15 اپریل کو وزیر اعظم سے ملے تھے اور انھیں کورونا ریلیف فنڈ کے لیے رقم عطیہ کی تھی۔

No comments:

Post a Comment

If you want more information then comment me.

چاند دیکھنے کیلئے لوگوں کو اکھٹا کرنے کی ضرورت نہیں‘ فواد چوہدری

 وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے ہردفعہ لوگوں کو اکھٹا کرنے کی ضرورت نہیں ہ...